۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ میر شیخ مہدی حسین ہمدانی کی 24ویں برسی کے سلسلے میں خندہ بڈگام میں مجلس ترحیم کا انعقاد

حوزہ/ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے پیروان ولایت جموں وکشمیر کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے کہا کہ مرحوم ہمدانی ؒ قوم کا ایک بے نظیر سرمایہ تھا جس نے شہر وگام میں بحثیت مبلغ فرائض انجام دئے اور تعلیمات اہلبیت ؑ کووادی کے کونے کونے تک پہنچاکر تشنگان علوم اہلبیت کو سیراب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ وادی کے نامور عالم دین مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ میر شیخ مہدی حسین ہمدانی نجفی کی 24 ویں برسی کے سلسلے میں وسطی ضلع بڈگام کے خندہ علاقے میں پیروان ولایت جموں وکشمیر کے زیر اہتمام مجلسِ ترحیم کا انعقاد ہوا ۔جس میں علمائے کرام و ذاکرین اہلبیتؑ کے علاوہ عقیدتمندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے مرحوم نجفیؒ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مجلس کا آغاز بعد از ظہر تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد زاکرین کرام نے روایتی مرثیہ خوانی کی اورحمد خدا ،نعت نبیؐ اورتعلیمات اہلبیت ؑ بیان کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔

مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے پیروان ولایت جموں وکشمیر کے صدر مولانا شبیر احمد صوفی نے موت وحیات کے فلسفے پر مفصل روشنی ڈالی انہوں نے علمائے کرام کی فضلیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ علما انبیا ؑ کے وارث ہوتے ہیں اور علمائے ربانی قوم کا عظیم الشان سرمایہ ہوتا ہے اس سرمایہ کے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوتی ہے اس کی بھرپائی صدیوں تک نہیں ہوتی۔

مولانا نے کہا کہ مرحوم ہمدانی ؒ بھی قوم کا ایک بے نظیر سرمایہ تھا جس نے شہر وگام میں بحثیت مبلغ فرائض انجام دئے اور تعلیمات اہلبیت ؑ کووادی کے کونے کونے تک پہنچاکر تشنگان علوم اہلبیت کو سیراب کیا۔

انہوں نے حالات حاظرہ پر طائرانہ نگاہ ڈالتے ہوئے کہا کہ عالمی سامراج اور استکبار دنیا بھر میں مسلمانوں کو منتشر کرنے انہیں مختلف صفوں فرقوں اور جماعتوں میں بانٹنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں ستم ظریفی یہ ہے کہ ناپختہ اور حواس باختہ مسلمان سامراج اور استکبار کی چال کا شکار بن کر مسلمان مملکتوں مسلمان املاک اور مسلمان جانوں کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

انہوں نے پرآشوب دور میں امت مسلمہ سے ہوش کے ناخن لینے کی تلقین کی۔مجلس کے اختتام پر پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولاناسبط محمد شبیر قمی نے تمام شرکا کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ مرحوم علامہ میر مہدی ہمدانی نجفی کی ایصال ثواب کی تقریب میں بھاری تعداد میںشرکت کرنا اس بات کا پختہ ثبوت ہے کہ یہ قوم علما کی قدر شناس قوم ہے ۔

انہوں نے خندہ کی نامور شخصیت معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین نجفی کی رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے جملہ لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی ،یکجہتی اور تعزیت وتسلیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کیا۔

علامہ میر شیخ مہدی حسین ہمدانی کی 24ویں برسی کے سلسلے میں خندہ بڈگام میں مجلس ترحیم کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .